دبئی: موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ہونے والے زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ پاکستانی سکول 'کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس ' نے جیت لیا۔
عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر زاید سسٹین ایبیلٹی ایوارڈ دبئی ایکسپو میں منعقد ہوئے جس میں پاکستانی اسکول نے گلوبل ہائی اسکول کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کورٹ ایجوکیشن اسکول کی ہونہار پاکستانی طلبا سمعیہ کو ایوارڈ سے نوازا۔
As the 15th Zayed Sustainability Prize Awards Ceremony concludes at COP28 UAE, we reflect on an evening filled with inspiration and the celebration.#ZayedSustainabilityPrize pic.twitter.com/zRysqMxSfr
— Zayed Sustainability Prize (@ZSP_ORG) December 2, 2023
پاکستانی اسکول کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس کی دو طالبات سمعیہ اور کنزا نے مقابلے کے دوران کم سےکم پانی سے باغ اُگانے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔
Congratulations to the Kort Education Complex for winning the #ZayedSustainabilityPrize Global High Schools category - South Asia. With a project plan that aims to create a water-efficient garden, the school hopes to provide nutritious food to students and community members. pic.twitter.com/kM8CRSeWrp
— Zayed Sustainability Prize (@ZSP_ORG) December 1, 2023
واضح رہے کہ کورٹ ایجوکیشن کمپلیکس مظفرآباد میں قائم ہے جو آزاد کشمیر میں 2005 میں آنے والے ہولناک زلزلے میں یتیم ہونے والے بچوں کیلئے قائم کیا گیا تھا۔