اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے آج ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کا نوٹس لے۔
پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان نے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ عمران حان کو اپنی جماعت سے کوئی نہیں ملا جو ایک جیالے کو چیئرمین بنایا۔‘
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’آج کا الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ پر سوالیہ نشان ہے۔ پی ٹی آئی کا چیئرمین کہتے تھے کہ جو دو بار چیئرمین بنے گا تیسری بار ان کو اجازت نہیں ہو گی اور وہ خود اس عہدے پرایکسٹینشن پر تھے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’میں نے عجیب الیکشن دیکھا ہے۔ الیکشن کمیشن بتائے کہ کیا مفروروں کو بھی انتخاب لڑنے کی اجازت دے گا۔‘