کراچی سے مدینہ جانیوالا پی ائی اے کا طیارہ حادثے سے  بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

02:12 PM, 2 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: کراچی سے مدینہ منورہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 کے ایک انجن سے فائیر وارننگ موصول ہونے پر  جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ  کراکے بڑے حادثے سے بچا لیا گیا۔ 

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق بوئنگ 777  طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لئے اڑان بھری تھی۔ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوگئی اور کاک پٹ میں  فائر الارم کی وارننگ  موصول ہوئی۔

 پی آئی اے کےترجمان  کا کہنا ہے کہ کپتان نےحاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں  آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جس کے باعث طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا ۔ کپتان نے  اے ٹی سی سے رابطہ کرتے ہوئے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایویس اٹھارٹی ٹیم فوری پہنچی، کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین  کے ٹیسٹ کیے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایسی ریٹرننگ فلائیٹ کے بعد کپتان کے ٹیسٹ ہونا حفظ ماتقدم کے طور ضابطے میں شامل ہے۔ پرواز کے 92 مسافر گھر لوٹ گئے جبکہ دیگر مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے اعلان کیا کہ پرواز اب شام 5 بجے مقامی وقت کے مطابق روانہ ہوگی۔

مزیدخبریں