نہ ووٹر نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر نہ الیکشن پراسیس، ن لیگ نے چیئرمین پی ٹی آئی کا انتخاب 'سلیکشن' قرار دیدیا

01:38 PM, 2 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاوات و نشریات  مریم اورنگزیب نےپاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چیئرمین کا انتخاب 'سلیکشن' قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اوورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ  نامعلوم اور خفیہ مقام پر یہ کیسا الیکشن تھا جس کا کوئی تجویز کنندہ تھا نہ تائید کنندہ، نہ ووٹر تھے نہ ووٹر لسٹ، نہ پریذائیڈنگ افسر تھا نہ الیکشن پراسیس؟ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ایک بار پھر 'سلیکشن' کا عمل صرف 15 منٹ میں مکمل ہو گیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ بانی رہنماﺅں اور کارکنوں کے خوف سے انہیں الیکشن پراسیس سے ہی باہر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے  انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے پریس ریلیز روک کر  عوام،  الیکشن کمیشن اور اپنے پارٹی ورکرز کی آنکھوں میں 'مٹی ڈالنے' کی کوشش کی ہے۔ 

مریم اوورنگزیب نے کہا کہ اسے الیکشن نہیں کہتے اسے 'دھاندلا'،'آمریت' اور  'سلیکشن' کہتے ہیں۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر خان بلا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب پی ٹی آئی کے بلا مقابلہ مرکزی جنرل سیکریٹری، علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبر پختون خوا اور یاسمین راشد پنجاب کی صدر منتخب ہو گئی ہیں۔

مزیدخبریں