سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر سمیت 14دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر سمیت 14دہشت گرد گرفتار
سورس: file

لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کےمختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر سمیت 14دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی لاہور، خوشاب، فصیل آباد، گوجرانوالہ، بہاول پور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات اور ساہیوال میں کی گئی، گرفتار دہشت گردوں سےبارودی مواد، اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گیا۔

 
 ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے بتایا کہ رواں ہفتے588 کومبنگ آپریشنز کے دوران 79 مشتبہ افراد گرفتار کیے۔ کومبنگ آپریشنزمیں 25 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مصنف کے بارے میں