پیپلزپارٹی کو مبارک ہو ان کا بندہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگیا: فیاض الحسن چوہان

 پیپلزپارٹی کو مبارک ہو ان کا بندہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب ہوگیا: فیاض الحسن چوہان

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما  اور آئی پی پی ممبر  فیاض الحسن چوہان نے  پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن پر کڑی تنقید  کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری،بلاول بھٹو اور اعتزاز احسن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کا بندہ پاکستان تحریک انصاف کا چیئر مین منتخب ہوگیا۔

سابق پی ٹی آئی رہنما  اور آئی پی پی ممبر  فیاض الحسن چوہان نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   بیرسٹر گوہر کا تعلق پیپلزپارٹی سے رہا،  اب وہ پی ٹی آئی کے مستقل چیئرمین ہیں۔

استحکام پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی پی ٹی آئی میں عمر جمعہ جمعہ 4 ماہ ہے، انہوں نے پارٹی کیلئے کوئی قربانی نہیں دی۔ پرویزالہٰی، شاہ محمودقریشی،اسدقیصر کے مقابلے میں ان کا کوئی کردار نہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریراورنعرےسنتے تھے کہ پارٹی میں الیکشن ہوں گے۔آج جو ڈرامہ کیا گیا ہے اس میں اکبر ایس بابر اور دیگر لوگوں کا حق ہے وہ الیکشن میں حصہ لیتے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیرسٹرگوہر کو جب سے نامزد کیا گیا انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنان کی دلچسپی ختم ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن میں عوام کو بھی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔

فیاض الحسن چوہان  نے نیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اکبر ایس بابر اور دیگرکو اس  معاملے کو قانونی سطح پر چیلنج کرنا چاہئے۔

مصنف کے بارے میں