9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کو رہا کرنے کا حکم
سورس: file

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی ورکرصنم جاوید کی زمان پارک میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد  کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے صنم جاوید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ صنم جاوید کے وکیل نے  درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کئے جبکہ پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا.

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی زمان پارک کے باہر پولیس پر  حملے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا. عدالت نے 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض صنم جاوید کی ضمانت منظور کر لی۔

ملزمہ کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں زمان پارک کے باہر جلاؤ گھیراؤ اورتشدد کا مقدمہ درج ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کی تھی۔

مصنف کے بارے میں