تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئر مین پی ٹی آئی منتخب

تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات: بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئر مین پی ٹی آئی منتخب
سورس: file

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئر مین پی ٹی آئی منتخب ہو گئے۔ 

عمر ایوب انٹرا پارٹی الیکشن میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ 

ڈاکتر یاسمین راشد پی ٹی آئی پنجاب کی صدر، بلوچستان کے صدر منیر احمد بلوچ جبکہ حلیم عادل شیخ سندھ کے صدر منتخب ہو گئے۔  اس کے علاوہ علی امین گنڈاپور تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر  منتخب ہوئے۔

چیف الیکشن کمشنر نیا ز اللہ  نیازی نےپاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا ۔

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کے اعتراض کو مسترد کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج کو مستردکردیا۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ روز اپنے تحفظات کااظہار کیاتھا، میرے تحفظات سچ ثابت ہوئے۔کیسے الیکشن ہوئے،کیسے نتائج آئے ہیں سب کے سامنے ہیں،  تیار شدہ نتائج کا اعلان کرکے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی،انٹرا پارٹی الیکشن کا جو بھی حصہ تھا اس نے خود کو بے نقاب کیا۔

اکبر ایس بابر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم نہیں کرتے۔ انٹراپارٹی الیکشن جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے،پی ٹی آئی شفاف ادارہ بننے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

مصنف کے بارے میں