لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی ہے۔
عمران خان اور مونس کے درمیان ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق گفتگو ہوئی ۔ مونس الٰہی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پنجاب کے ارکان کا اسمبلی توڑنے پر تحفظات کا اظہار ، کہا صوبوں میں حکومت ختم ہونے کے بعد پارٹی کمزور ہوگی ۔ عمران خان کو مفاہمتی رویہ اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیدیا ۔
تحریک انصاف اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے پر تذبذب کا شکار ، عمران خان اتوار سے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈویثرنل سطح پر اراکین سے ملاقاتیں کریں گے ۔ کپتان اراکین اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔