بلاول بھٹو کی کابل میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت

10:37 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کابل میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

اپنی ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے کہا کہ کابل میں ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی سے بات ہوئی ہے ۔ وہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکار اسرار محمد کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ کابل میں پاکستان کے سفارتی حکام پر فائرنگ کی گئی ہے ۔ فائرنگ اس وقت ہوئی جب ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے ، گولی لگنے سے پاکستانی ناظم الامور کے 3 گارڈز زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جبکہ پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے ہیں ، فائرنگ کے واقعے کے بعد سفارتی عملے کو حکومت پاکستان کی جانب سے وقتی طور پر واپس وطن بلا لیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولیاں قریبی عمارت سے چلائی گئی ہیں ۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سفارتی عملے اور ناظم الامور سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مشن کو جاری رکھنے میں ہر ممکن مدد اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

مزیدخبریں