چودھری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کے اختیارات عمران خان کو دے دیے ہیں، فواد چودھری 

06:28 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  چودھری پرویز الہٰی نے اسمبلی توڑنے کے اختیارات عمران خان کو دے دیے ہیں ۔  

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تمام ارکان نے اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ، اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا تعین عمران خان خود کریں گے، مونس الہٰی اور پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ  ہیں،  ق لیگی قیادت نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح عمران خان کا ساتھ دیا ہے ۔ 

سابق وفاقی وزیر  فواد چودھری  کا کہناتھا عمران خان نےایک بار پھر حکومت کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، عمران خان نے کہا ملک کے معاشی مسائل کا حل الیکشن کے سوا کوئی نہیں اگر الیکشن نہیں کرانا چاہتے تو پھر کوئی اور  حل بتا دیں ۔اگر یہ الیکشن نہیں کراتے تو ہم  اسمبلیاں تحلیل کرکے وہاں الیکشن کرائیں گے۔

فواد چودھری  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت جلد انتخابات کا اعلان کرے اور ہمارے ساتھ بیٹھے تاکہ انتخابی اصلاحات پر بات ہوسکے، ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی پارلیمانی کمیٹی کل عمران خان سے ملاقات کرے گی ۔   
 
 
 
 
 
 
 

مزیدخبریں