مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل، عام انتخابات کی تاریخ دےدی

05:58 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب  نے  عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے عام انتخابات کی تاریخ د ے دی۔ 

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عام انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے ۔ 

واضح رہے لہ اس سے پہلے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ہم ان کو موقع دے سکتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی نے یقین دلایا ہے جب بھی چاہوں گا پنجاب اسمبلی تحلیل کردی جائےگی، موجودہ حکمران   الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں،انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی  ان کے پاس ملک کی معیشت کو نکالنے کا کوئی حل  ہے ۔اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام انتخابات ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا  پاکستان میں ڈیفالٹ رسک 100 فیصد تک پہنچ گیا ہے،  معیشت کو بہتر کرنے کیلئے   ان کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں، ہمارے دور حکومت میں سب سے زیادہ انڈسٹریل گروتھ ہورہی تھی اور اب ملک دیوالیہ ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا ہمارے دور میں تیل کی فی بیرل قیمت 103سے 105 ڈالر تھی، پٹرول اور ڈیزل  150  روپے لٹر  دستیاب تھا ،  معیشت 6 فیصد پر آگے بڑھ رہی تھی،آج ایک فیصدسے بھی کم ہوگئی ہے ۔

پی ٹی آئی  کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، 88 فیصد سرمایہ کاروں کو اس حکومت پر اعتماد نہیں ،جب تک  ملک میں سیاسی استحکام نہیں آئےگا معیشت مستحکم نہیں ہو گی ، موجودہ حکومت  عوام کے سامنے بری طرح ایکسپوز ہوچکی ہے ، یہ پاکستان کو جس طرف لے کر جارہے ہیں اس سے ملک تباہ ہو جائےگا۔
 
 
سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا سیاسی استحکام کیلئے  فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا،  اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کیلئے کیا ہے،  سیاسی استحکام تک ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا،  مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم  میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔
 

مزیدخبریں