سعودی عرب  نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود 3ملین ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

04:26 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی :سعودی عرب  نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود 3ملین ڈالر  کے ڈیپازٹ کی  مدت میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے میں کہا گیا ہے کہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کی ہدایات پر  سعودی حکومت نے  اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں موجود 3ملین ڈالر  کے ڈیپازٹ کی مدت میں توسیع کردی ہے ۔سعودی عرب نے معاشی استحکام کے لیے ایس ایف ڈی کے ذریعے رقم دی ہے، ڈیپآزٹ کی مدت  میں توسیع سعودی عرب کی پاکستان کیلئے مدد کا تسلسل ہے۔

 اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ڈیپازٹ کا مقصد بینک میں غیرملکی کرنسی ذخائر کو بڑھانا ہے،  ڈیپآزٹ کی مدت  میں توسیع سے  پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 3 ہزار ارب ڈالر نومبر 2021 کے معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک آف پاکستان  میں ڈیپازٹ کئے تھے ۔  

مزیدخبریں