عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف سپریم کورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر

03:39 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے عمران خان،فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقررکرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 3 رکنی  بینچ  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں  6 دسمبر کو کیس کی  سماعت کرے گا، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں ،عدالت  کی جانب سے  مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا مقدمات  کو یکجا کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں