رکی پونٹنگ ٹیسٹ میچ  کی کمنٹری  کے  دوران دل میں  تکلیف محصو ص ہونے پر ہسپتال منتقل

03:29 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ کو ٹیسٹ میچ  کی کمنٹری  کے  دوران دل میں  تکلیف محصو ص ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پرتھ ٹیسٹ میں کمنٹری کررہے تھے کہ اس دوران انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر  انہیں  فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،رکی پونٹنگ کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا ہے  ۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ رکی پونٹنگ  ناسازی  طبیعت کی وجہ سے میچ کے بقیہ روز کی کمنٹری نہیں کرسکیں گے۔ تاہم  رکی پونٹنگ کے منیجر کی جانب سے تاحال  ہفتے کے روز میچ کی کمنٹری کرنے یا نہ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔
 
 
 


 
 

مزیدخبریں