پی ٹی آئی کی خواتین ارکان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں  مولانا فضل الرحمن کیخلاف قرارداد جمع کرادی

03:13 PM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی  خواتین ارکان نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں  مولانا فضل الرحمن کیخلاف قرارداد جمع کرادی،

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی  کی خواتین ونگ کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی  میں   جمع کروائی گئی  قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پی ٹی آئی ورکر خصوصاً خواتین کیخلاف بے بہودہ بیانات قابل مذمت ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ماضی میں بھی خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ   استعمال کرکے ان کی عزت مجروح کی ۔

قرارداد میں  کہا  گیا ہے کہ سیاسی مخالفت میں مولانا فضل الرحمن نے اسلامی اور معاشرتی اقدار کو بھی بھلا دیاہے، ایسے بیانات سے خواتین کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے ان بیانات کا مقصد سیاسی بنیادوں پر خواتین پر کیچڑ اچھالنا ہے جس کی مذمت  کرتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں