پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈ کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آرہی ہے اور نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر ان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سر آپ کے حکم، خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت، نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔
https://twitter.com/FaisalVawdaPTI/status/1598601399444578307
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں، ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں، آپ کے اردگرد کچھ سانپ بیٹھے ہیں جو منفی سیاست کر رہے ہیں، ان کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا ، یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبے ہیں۔