اسلام آباد :وزیراعظم شہبازشریف سےچائنہ کنسٹرکشن تھرڈانجینئرنگ بیوروکےوفدکی ملاقات ہوئی ۔
وزیراعظم شہبازشریف نےچائنہ کنسٹرکشن تھرڈانجینئرنگ بیوروکےوفدکاخیرمقدم کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پاکستان اورچین کےباہمی تعلقات ہردورمیں انتہائی قابل اعتباراورمثالی رہےہیں، وزیراعظم نےانفراسٹرکچر،توانائی کےمنصوبوں میں مزیدسرمایہ کاری کیلئےکمپنی کےعزم کوسراہا اور قابل تجدیدخصوصاًشمسی توانائی کےمنصوبہ جات میں بھرپورسرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مددکیلئےمختلف اشیاعطیہ کرنےپر چینی کمپنی کاشکریہ اداکیا۔