ٹویٹر اور نیورا لنک کمپنی کے مالک ایلون مسک کے مطابق نیورالنک کمپنی کی تیار کردہ ایک وائرلیس برین چپ چھ ماہ میں انسانی کلینیکل ٹرائلز شروع کردے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا کہنا ہے کہ کمپنی برین چپ تیار کر رہی ہے جس میں انسان اور مشین کا انٹر فیس ہو گا اور معذور مریضوں کو حرکت کرنے اور دوبارہ بات چیت کرنے میں مدد ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ ان کی بصارت کی بحالی بھی ممکن ہوگی۔ ایلون مسک کے مطابق امریکی علاقوں میں قائم کمپنی نیورالنک نے بندروں پر ٹیسٹ کیا جو کامیاب رہا اور 6 ماہ کے اندر اندر انسانوں میں بھی طبی آزمائش شروع کردی جائے گی ۔
ایلون مسک نےانسانوں پر آزمائش سے قبل چپ کی بندروں پر آزمائش کی ویڈیو جاری کر دی ہے ۔جس کی تصدیق امریکی خوراک اور منشیات انتطامیہ نے بھی کر دی ہے ۔