لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی عہدیداران کو ہدایات دی ہیں کہ اب کوئی بھی شخص فوج کے خلاف بیان بازی نہ کرے۔ سوشل میڈیا اور اجتماعات میں کسی فوجی افسر پر تنقید نہ کی جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ہدایات کو پارٹی عہدیداروں اور رہنماؤں تک پہنچا دیا گیا ہے۔ رہنماؤں کو کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے اب فوج پر تنقید کی تو ان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری پر کارروائی کی جائے گی۔