اسلام آباد: ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے عدلیہ پر شدید تنقید کی ہے ۔کہتے ہیں عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے۔ 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزیدداغدار کرنے میں پیش پیش ہیں ۔جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نےانھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔