سپریم کورٹ سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیف مل گیا

10:00 AM, 2 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :سپریم کورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا ۔سروس ٹربیونل کے خصوصی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری  کردیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کو نوٹس غلام محمود ڈوگر کی اپیل پر جاری کیا گیا ۔وکیل عابد زبیری کا کہنا تھا کہ غلام محمود ڈوگر کو فیڈرل سروس ٹربیونل نے بحال کیا تھا۔سروس ٹربیونل کے ہی دو رکنی نے بحالی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ٹربیونل کے دو رکنی بنچ کا فیصلہ دوسرا دو رکنی بنچ معطل نہیں کر سکتا۔حکومت کی نظرثانی درخواست بھی ٹربیونل میں زیرالتواء تھی۔ 

مزیدخبریں