خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے قاری امجد عالمی دہشت گرد قرار

خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے قاری امجد عالمی دہشت گرد قرار
سورس: File

واشنگٹن : امریکا نے خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ٹی ٹی پی کے قاری امجد سمیت کالعدم القاعدہ برصغیر اور تحریک طالبان پاکستان کے چار رہنماؤں کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔ 

ترجمان امریکی وزات خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحیٰ اور بھرتیوں کے معاملات دیکھنے والے محمد معروف کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔ 

امریکی وزارت خارجہ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری امجد کو بھی دہشتگرد قرار دیا ہے۔ قاری امجد خیبرپختونخوا میں آپریشنز اور عسکریت پسندوں کا سرغنہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی طرف سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان میں دہشت گردوں جمع نہ ہوں۔ 

مصنف کے بارے میں