تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں بڑا بریک تھرو ،نئے سیٹ اپ کی تیاریاں

11:12 PM, 2 Dec, 2021

لاہور :پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق میں بڑا بریک تھر و سامنے آگیا ، دونوں اتحادیوں میں معاملات طے پانے کے بعد مشاورت سے بلدیاتی نظام کا نیا سیٹ اپ طے پا گیاہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نئے بلدیاتی نظام کے سیٹ اپ کے تحت  پنجاب میں 11 میٹرو پولٹین کارپوریشنز ،9  ڈویژنل ہیڈ کورٹرز پر میٹرو پولٹین کارپوریشنز ہوں گی، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹرو پولٹین کارپوریشنز ہوں گی جہاں میٹرو پولیٹین میں لارڈ میئر ہوگا۔

 پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسلز ہوں گی، ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈسٹرکٹ میئر ہوں گے جبکہ نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل ہوں گی۔ تحصیل کونسلز ، میونسپل کارپوریشنز ، میونسپل کمیٹیز اور ٹاؤن کمیٹیاں نہیں ہوں گی۔

 بلدیاتی نظام کے دوسرے سیٹ اپ ختم کر دیئے گئے ہیں، صرف میٹرو پولٹین، ڈسٹرکٹ کونسل، ویلیج کونسل اور نیبر ہڈ کونسل ہوں گی۔ اس سے قبل بلدیاتی ایکٹ پر حکومت پنجاب اور مسلم لیگ  ق کے مذاکرات کے کئی دور ہوئے جو کامیاب نہ ہوسکے تھے۔ 

سیکرٹری بلدیات نے بھی مسلم لیگ (ق) کے وفاقی وزرا سے ملاقاتیں کی اور اس کے علاوہ قائم مقام گورنر چودھری پرویز الٰہی سے بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سیکرٹری بلدیات نے ملاقاتیں کیں تھیں۔

مزیدخبریں