اسلام آباد : پی ٹی آئی حکومت نے ایکبار پھر معاشی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کردیں ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین ملک کی معیشت کو تو بہتر نہ کرسکے لیکن سیکرٹری خزانہ کو ایکبار پھر تبدیل کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنا نس ڈویژن یوسف خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا جبکہ انکی جگہ ایڈیشنل سیکر ٹری انچارج پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن اورگر یڈ اکیس کے افسر حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچاج فنا نس ڈویژن
کا عہدہ دے دیا گیا ۔
واضح رہے کہ موجودہ حکومت تین سالہ دور اقتدار میں چار فنانس منسٹر اسد عمر ، حفیظ شیخ ، حماداظہر اور شوکت ترین اور چھ فیڈرل سیکرٹری فنانس تبدیل کرنے کے باوجود ملک کی معیشت کو ٹھیک نہیں کرسکی اور حال ہی میں پا کستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ چھٹے ریوئیو کو مکمل کیا ہے۔
اس سے قبل عارف خان ‘یونس ڈاگھا ،نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکرٹری خزانہ کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ۔