اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے انتخابی اصلاحات بل 2021پر دستخط کر دئیے ۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتے ہیں 2023 میں جو الیکشن ہونگے وہ ای وی ایم پر ہی ہونگے۔
نیو نیوز کے مطابق انتخابی اصلاحات پر بل دستخط کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں وفاقی وزرا اور سرکاری حکام نے شرکت کی۔
بل پر دستخط کے بعد گفتگو کرتے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے گزشتہ تمام انتخابات متنازعہ ہونے کی وجہ سے ملکی سیاسی نظام متاثر ہوا ۔ ایسی مشین تیار کی گئی جس نے بالکل ٹھیک کام کیا ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے کونسی مشین استعمال ہوگی،عام انتخابات کی تیاری کیلئے 23ماہ مناسب وقت ہے۔
دریں اثنا ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات بل کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن حکام نے شرکت نہیں کی۔ ایوان صدر تقریب حال میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی نشست خالی رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر کو بلایا نہیں گیا ۔ ایوان صدر حکام نے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بلایا مگر وہ بھی نہ آئے ۔ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات سے متعلق تقریب تاخیر کا شکار رہی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اہم وفاقی وزرا ، وزیراعظم ہاؤس میں کمیٹی میں شریک تھے