کورونا کا نیا ویرئینٹ  ’’اومی کرون ‘‘بھارت پہنچ گیا 

07:17 PM, 2 Dec, 2021

ممبئی :کورونا کا نیا ویرئینٹ اومی کرون جس تیزی سے پھیلتا ہے وہ اب افریقہ سے بھارت پہنچ گیا ہے ،جنوبی افریقا سے بھارتی ریاست کرناٹک  کے شہر بنگلور آنے والے دو بھارتی شہریوں میں کورونا کے نئے ویرئینٹ کی تصدیق ہوگئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ سمیت متعدد ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں ،وہیں اب بھارت میں دوافریقہ سے آنے والے دو بھارتیوں میں بھی اومی کرون کی نشاندہی کر دی گئی ۔

کورونا کے نئے ویرنٹ سامنے آنے کے بعد اب تک 26 ممالک میں یہ وائرس پھیل چکا ہے ،امریکہ سعودی عرب میں بھی اس نئے ویرنٹ کے کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

عالمی ادارہ صحت  کے سربراہ ٹیڈروس  کا کہنا ہے  تمام ممالک  پر سکون رہ کر  کورونا وائرس  کی اس نئی قسم کے خلاف حقیقی اقدامات کریں۔

مزیدخبریں