ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کی تقریب، الیکشن کمیشن حکام شریک نہیں ہوئے

ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کی تقریب، الیکشن کمیشن حکام شریک نہیں ہوئے
سورس: file

اسلام آباد : ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات بل کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سمیت الیکشن کمیشن حکام نے شرکت نہیں کی۔  ایوان صدر تقریب حال میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی نشست خالی رہی۔

نیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل پر دستخط کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر کو بلایا نہیں گیا ۔ ایوان صدر حکام نے صرف سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بلایا مگر وہ بھی نہ آئے ۔ایوان صدر میں انتخابی اصلاحات سے متعلق تقریب تاخیر کا شکار رہی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اہم وفاقی وزرا ، وزیراعظم ہاؤس میں کمیٹی میں شریک تھے ۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے  انتخابی اصلاحات بل 2021پر دستخط کر دئیے ہیں ۔2023 کو جو الیکشن ہونگے وہ ای وی ایم پر ہی  ہونگے ۔

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کہتےہیں گزشتہ تمام انتخابات متنازعہ ہونے کی وجہ سے ملکی سیاسی نظام متاثر ہوا۔ ایسی مشین تیار کی گئی جس نے بالکل ٹھیک کام کیا ۔ الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے کونسی مشین استعمال ہوگی ۔ عام انتخابات کی تیاری کیلئے 23ماہ مناسب وقت ہے۔