بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے، مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ ہے: فواد چودھری

05:37 PM, 2 Dec, 2021

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فوادچودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ ای وی ایم سے الیکشن کرانے پر الیکشن کمیشن کی مدد کو تیار ہیں ۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ای وی ایم سے الیکشن مہنگے ہوں گے ۔ الیکشن مہنگے نہیں بلکہ سستے ہوں گے۔ 

فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں 19 دسمبرکو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جبکہ پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے قانون میں ترمیم کرلی ہے۔ اب بلدیاتی انتخابات ای وی ایم پر ہی ہوں گے۔ 

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ حکومت کو صحت کارڈ پروگرام میں لانا چاہتے ہیں۔ لیکن سندھ حکومت تعاون نہیں کر رہی ۔ سندھ حکومت عوام دشمن ہے۔ ہر شہری کا حق ہے کہ وہ 10 لاکھ سے علاج کرائے۔ 

مہنگائی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کہا کہ مہنگائی کی ذمہ دار ن لیگ کی حکومت ہے۔ 

مزیدخبریں