ایشیا کپ کیلئے ٹیم پاکستان کا اعلان کر دیا گیا 

05:21 PM, 2 Dec, 2021

لاہور :پی سی بی نے انڈر19ورلڈکپ اورایشیاکپ کےلیے پاکستان ٹیم کااعلان کردیا،قاسم اکرم کو کپتان مقرر کر دیا گیا ،انڈر19ورلڈکپ چودہ جنوری سے ویسٹ انڈیزمیں ہوگا۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی سی بی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا جو ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کھیلے گی ،سابق کرکٹراعجازاحمد ہیڈکوچ کےطورپرٹیم کےساتھ ہوں گے،ایشیاکپ یواےای اورورلڈکپ 14جنوری سےویسٹ انڈیزمیں ہوگا۔

دونوں ایونٹز کیلئے پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ شریک ہوگا، اسکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں،انڈر 19 کرکٹ ٹیم کیساتھ اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ، راؤ افتخار باؤلنگ کوچ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ  کے علاوہ تیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔

انڈر 19 سکواڈ میںقاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی، معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ظمیر،غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔ 

دیگر سٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھرا پسٹ)، ولید احمد (اینالسٹ) اور تیمور اعظم (مینجیر) شامل ہونگے ۔

مزیدخبریں