چین کیخلاف یورپی ممالک کا عالمی منصوبہ منظر عام پرآگیا 

04:42 PM, 2 Dec, 2021

بیجنگ:چین کے مقابلے میں یورپ کا 300 ارب یورو کا عالمی منصوبہ منظر عام پر آگیا ،سرمایہ کاری کا یہ عالمی منصوبہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا توڑ کرنے کی کوشش ہے ۔

یورپی یونین کی صد’’ 'ارسلا -فان -ڈر لی‘‘نے امید ظاہر کی کہ ’’گلوبل گیٹ وے‘‘ایک قابل اعتماد برینڈ ہو گااور اس میں  مواصلات، توانائی، ماحولیات اور ڈیجیٹل شعبوں میں منصوبے شامل کیے جائیں گے۔

اسی سلسلے میں یورپی کمیشن کے صدر اگلے ہفتے ’’گلوبل گیٹ وے‘‘منصوبے کی تفصیلات پیش کریں گے،اس وقت امریکہ ،برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک چین کی ترقی سے خوفزدہ ہیں ،ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کو نہ روکا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب چین عالمی منڈیوں پر راج کرے گا ۔

یورپی یونین 'گلوبل گیٹ وے کے نام سے سرمایہ کاری کا ایک عالمی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ چین کے’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ منصوبے کا توڑ کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مزیدخبریں