ای وی ایم کے ذریعے الیکشن ہوا تو ٹی ایل پی کا ماڈل اپنائیں گے ، رانا ثنا اللہ کی وارننگ

11:28 AM, 2 Dec, 2021

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو پھر سڑکوں پر دھرنا دیں گے  اور احتجاج کریں گے  ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تھی تو تحریک لبیک پاکستان کا ماڈل اپنائیں گے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا دوٹوک فیصلہ ہے کہ ہم ای وی ایم مشین کے ذریعے الیکشن نہیں ہونے دیں گے ۔

 لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ  حکومت نے زبردستی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کی کوشش کی تو اپوزیشن تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ماڈل اپنائے گی جس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔

 خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ صوبائی الیکشن حکام کا کہنا ہے کہ ای وی ایم پر الیکشن کرانے کا معاملہ پالیسی امور میں آتا ہے جو الیکشن کمیشن آف پاکستان طے کرتا ہے ۔

مزیدخبریں