لندن: گورنر پنجا ب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 60 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری تو دے دی لیکن بدلے میں ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے ۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے پر مجبور کرنے والی درست نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی نے مجھے سائیڈ لائن پر کیا ہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارا قرض تو منظور کرلیا ہے لیکن بدلے میں ہمارا سب کچھ لکھوا لیا ہے ۔
یاد رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور حکومت کے درمیان تناؤ کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہیں ۔ جن میں کہا گیا تھا کہ چوہدری سرور اور تحریک انصاف کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہیں اور حکومت ان کو سائیڈ لائن کررہی ہے ۔