بابراعظم اور الزام لگانے والی خاتون 2سال پہلے صلح کرچکے

11:28 PM, 2 Dec, 2020

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم پرالزام لگانے والی خاتون دوسال پہلے ان سے صلح کرچکی ہیں،نیونیوزنےصلح نامہ کی کاپی حاصل کرلی۔

حامزہ مختار نامی خاتون نے چندروز قبل پریس کانفرنس میں بابراعظم پرسنگین الزامات لگائے۔ خاتون نےدعویٰ کیا کہ ان کے بابراعظم سے گہرےمراسم رہے ہیں اور کرکٹر نےشادی کاجھانسہ دیا۔ لیکن یہ معاملہ دو سال پہلے نپٹ چکا تھا اور دونوں کے درمیان 2018 میں صلح ہو چکی تھی۔ 

حامزہ نامی خاتون نے چند روز پہلے بابراعظم پرسنگین الزامات عائد کئے تھے،  خاتون نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر ناجائز تعلقات ہونے پر پریس کانفرنس کی تھی. حامیزہ خاتون نے بابر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ ناجائز تعلقات کی وجہ سے بابر اعظم کو بہت فائدہ ہوا ،خاتون کا کہنا تھا بابرشادی کا وعدہ کر کے مکر گئے تھے ۔

لیکن نیو نیوز اصل خبر دنیا کے سامنے لا آیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان 2018 میں ہی صلح ہو چکی تھی جو نصیر آباد تھانے میں ہوئی تھی۔

نیونیوزنے بابراعظم اورحامزہ کےدرمیان صلح نامہ کی کاپی حاصل کرلی۔ 



مزیدخبریں