پی آئی اے نے کرائے کم کردیئے

پی آئی اے نے کرائے کم کردیئے
کیپشن: فائل فوٹو

 لاہور,پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے 30 فی صد تک کم کردیئے ۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اندرون ملک پرواز پر یکطرفہ کرایہ 12275 سے کم کرکے 8500  کردیا گیا ہے ۔ جبکہ دوطرفہ کرایہ 24600 سے کم کر کے 17000 روپے کردیا گیا ۔ 

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے کرایوں میں کمی اندرون ملک شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے کی گئی ہے ۔

رعایتی کرایوں پرعملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔