اسلام آباد: سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی انتقال کر گئے .سینیٹرثناجمالی نےسابق وزیراعظم ظفر اللہ خان جمالی کےانتقال کی تصدیق کر دی.
میر ظفر اللہ خان جمالی عسکری ادارہ امراض قلب میں زیر علاج تھے ۔سابق وزیر اعظم کو دل کے دورہ کے باعث چند دن قبل اے ایف آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔میر ظفر اللہ جمالی گزشتہ چند دن سے وینٹی لیٹر پر تھے ۔سابق وزیر اعظم اے ایف آئی سی کے سی سی یو بیڈ 19 پر زیر علاج تھے۔
سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق ضلع نصیرآبادکےعلاقے روجھان کے سیاسی خانوادے سے تھا۔میر ظفر اللہ جمالی نے سیاسی کیریئرکا آغاز 1970 میں کیا اور پہلی بار 1970 کے الیکشن میں حصہ لیا۔میرظفراللہ جمالی وزیراعلیٰ، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان بھی رہے۔ وہ دو بار سینیٹ کے رکن بھی رہے۔
میر ظفراللہ خان جمالی ملک کے 15 ویں وزیراعظم رہے ہیں، وہ 23 نومبر 2002 سے 26 جون 2004 تک وزیراعظم رہے۔