زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا، عثمان بزدار

09:05 PM, 2 Dec, 2020

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت طویل ویڈیو لنک اجلاس ہواجس میں پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے جاری ترقیاتی اسکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تعلیم، صحت،پینے کے صاف پانی اور سیوریج کی اسکیموں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت،ہاؤسنگ پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ 

وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے ترقیاتی پیکج پر پیشرفت پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب میں امن وامان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں میں اعلیٰ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ فلاح عامہ کی ہر اسکیم کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی کی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی شکایات کی انکوائری ہوگی اور ذمہ دارافسروں کوسزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کے امین ہیں، خیانت کرنے والوں کو معاف نہیں کروں گا۔ منصوبوں میں بلا جواز  تاخیر  کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا، کام کر کے دکھانا ہوگا۔ منصوبوں میں بےضابطگیاں کرنےوالےافسران اور عملےکیخلاف وزیراعلیٰ شکایت سیل انکوائری کرےگا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کو بروقت استعمال کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ جہاں ضروری ہو ڈبل شفٹ میں کام کرکےمنصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں وومن یونیورسٹی کےقیام کاجائزہ لے کرسفارشات پیش کی جائیں۔ جنوبی پنجاب کو ترقی کے لحاظ سے رول ماڈل بنانے کے منصوبے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج کا نظام  مستقل طور پر درست کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں مزید لنگر خانے کھولے جائیں گے۔

مزیدخبریں