13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہر حال میں ہو گا، اپوزیشن ڈٹ گئی

06:57 PM, 2 Dec, 2020

لاہور: اپوزیشن اتحاد کا آئین سے مبرا کوئی مطالبہ نہیں۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ ہر حال میں ہو گا۔ اگر کوئی منفی رویہ اپنایا گیا تو اس سے نمٹا جائے گا۔ 

لاہور میں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جس میں رانا ثنااللہ بولے اپوزیشن اتحاد کا آئین سے مبرا کوئی مطالبہ نہیں۔ عوام پر ملتان میں تشدد کیا گیا، جب لوگ باہر نکلے تو حکومت غائب تھی۔ ہمارامطالبہ ہے حکومت فوری طور پر مستعفی ہو اور فری فیئر الیکشن ہوں۔

مولانا عبدالغفور حیدری بولے لگتا ہے حکمران عزت سے جانے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسہ میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی تو بھرپور طریقے سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر قائدین نے فیصلہ کیا تو اسلام آباد کا بھی رخ کریں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی چودھری منظور نے کہا اس وقت تاجر، کسان، مزدور، طلبا اور ہر مکتبہ فکر کے لوگ سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جو وعدے کئے تھے ڈھائی سال بعد اس کے الٹ کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں