سنی دیول بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے

06:11 PM, 2 Dec, 2020

 ممبئی ، بھارتی اداکار سنی دیول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ بھارتی  اداکار سنی دیول نے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے طبیعت خراب ہونے پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ 

سنی دیول نے کہا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے ۔ سنی دیول  کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے لیکن وہ پچھلے دنوں جتنے بھی دوست احباب سے ملے ہیں وہ خود کو قرنطینہ کرلیں یا پھر اپنا ٹیسٹ کروالیں ۔ بھارتی اداکار نے مداحوں سے کہا کہ ان کی صحت کے لئے دعا کریں ۔ 

واضع رہے کہ بھارت میں کورونا کے کیسز کی تعداد 94 لاکھ سے زیادہ ہے اوراب تک ایک لاکھ چالیس ہزار کے قریب افراد اس وائرس کی زد میں آکر جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔ 

مزیدخبریں