الیکشن 2020، ڈونلڈٹرمپ کے الزامات مسترد

05:36 PM, 2 Dec, 2020

واشنگٹن ،امریکی الیکشن میں دھاندلی کے ثبوت نہیں ملے ۔ امریکی  اٹارنی جنرل ولیم نے کہا ہے کہ حالیہ امریکی الیکشن میں دھاندلی کے کہیں بھی ایسے اثرات نہیں ملے جس کی وجہ سے انتخابات کے نتائج پر کوئی اثر پڑا ہو ۔ 

 امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے لیکن ابھی تک کہیں سے کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا کہ جن سے ان کے الزامات سچ ثابت ہوتے ہوں ۔ 

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے حالیہ امریکی الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ۔ اور انتخابی نتائج کو چیلنج کیا ہوا ہے جبکہ 

ریاست پنسلوینیا میں لورکورٹ کے بعد فیڈرل اپیل کورٹ نے بھی ٹرمپ کے دھاندلی کو مسترد کردیا ہے ۔ 

مزیدخبریں