مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے، طاہر اشرفی

05:24 PM, 2 Dec, 2020

اسلام آباد: مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کا حل مسلم امہ کی پہلی ترجیح ہے۔ معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعظم کی کاوشوں کے باعث مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر اجاگر ہوا۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اور فلسطین اجاگر ہونا اور اسلامو فوبیا کیخلاف آواز خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی نے عبادت گاہوں اورمدارس منتظمین کی جانب سے بھی کورونا ایس او پیز پر عملدآمد کی یقین دہانی  ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کےد وران مساجد بھی کھلی رہیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ اتوار کو مسیحی برادری کے بشپس سے ملاقات ہوئی۔ بشپس نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کرسمس تقاریب میں ایس او پیز کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ 

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لیڈرز پاکستان میں لیبیا جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ لیبیا ایک ایسا ملک ہے جہاں پہلے امن تھا اب وہ تباہ ہوچکا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ﷺ  کیلئے امہ میں اتحاد و یگانگت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے افواج پاکستان کےساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دی۔ 

مزیدخبریں