میں خاتون نہیں ٹرانسجینڈر ہوں ، ہالی ووڈ اداکارہ کا اعتراف

03:02 PM, 2 Dec, 2020

نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف ترین اداکارہ نے حیران کن انکشاف کرکے اپنے چاہنے والوں کو دنگ کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی متعدد فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی  کینڈین نژاد امریکی اداکارہ ایل پیج نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ ایک ٹرانسجنیڈر یعنی " مخنث " ہیں ۔ 

ایلن پیج نے کم عمری میں کیننڈین ٹیلی ویژن پر اداکاری کا آغاز کیا تھا ، وہ اس وقت 33 سال کی ہیں  شروع کے دور سے اب تک وہ ایک خاتون اداکارہ کے طور پر انڈسٹری میں دکھائی دی ہیں ۔ 

ایلن پیج کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب انہوں نے 2005 میں امریکی تھرلر فلم " ہارڈ کینڈی " میں ایک ایسی 14 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا ، جس پر ایک مرد وحشیانہ جنسی تشدد کرتاہے ۔ 

بعد ازاں ایل پیج نے 2007 کی کامیڈی رومانٹک فلم جونو میں بھی ایک جواں سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا تھا مجو نہ چاہتے ہوئے بھی حاملہ بن جاتی ہے ۔ 

اسی فلم میں انہوں نے مرکزی کردار جونو اد اکیا تھا اور شاندار اداکاری دکھانے پر انہیں آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا ، جب اسی فلم کے باعث انہیں دیگر بڑے فلمی ایوارڈز کے لیے بھی نامز کیا گیا ۔ 

بعد ازاں ایل پیج انسیپشن ، سپر ، ایکس مین ، ڈیز آف فیوچر پاسٹ اور ڈی کیورڈ سمیت دیگر فلموں میں بھی دکھائی دیں ۔ 

ایلن پیج نے مجموعی طور پر طار درجن کے قریب فلموں ، ریب سیریز اور ڈراموں میں کام کیا جب کہ انہوں نے ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمائی ،

انہیں ایک  طاقتور خاتون کے طور پر پہچانا جاتا رہاہے.

تاہم یکم دسمبر کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک عورت نہیں بلکہ مخنث ہیں ۔ 

مزیدخبریں