بلاول وسان کو نیند کی گولیاں کھلا کر قتل کیا ،ملزمان کا اعتراف

12:06 PM, 2 Dec, 2020

خیر پور: پولیس افسر بلاول وسان کے قتل کیس میں گرفتار ملزمان نے واردات کا اعتراف کرلیا ۔ 

تفصلات کے مطابق  ایس ایس پی خیر پور کے مطابق گرفتار ملزمان فراز راجپوت اورثقلین  شاہ نے اے ایس آئی بلاول وسان  کو نیند کی گولیاں کھلا کر چاقو سے قتل کا اعتراف کیا  جب کہ ملزمان  نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے پیٹرول چھڑک کر گاڑی کو لاش سمیت جلایا تھا ۔ 

خیال رہے کہ 18 نومبر کی رات کو بھرگنی کے قیرب سے جلی ہوئی ڈبل کیبن گاڑی سے اے ایس آئی بلاول وسان کی مکمل جھلسی ہوئی لاش ملی تھی ۔

 اے ایس آئی بلاول وسان نے اپنے دوست فراز راجپوت کو پچاس لاکھ روہے ادھار دے رکھے تھے ، ادھار کی رقم واپس مانگنے پر ملزمان نے بلاول وسان کو قتل کردیا تھا۔ 

مزیدخبریں