دنیا کا پہلا جراثیم کش سستا ترین موبائل فون تیار ، جسے دھویا بھی جاسکتاہے

10:47 AM, 2 Dec, 2020

لندن : موبائل فون ایسی شے ہے جو زیادہ تر ہاتھوں میں رہتا ہے ، ایسا کرنے کی وجہ سے اس میں جراثیموں کی تعداد بھی پیدا ہوجاتی ہے ۔

 ان میں ایسے جراثیم بھی ہوتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں لیکن ان سے چھٹکارا پانا کیسے ممکن ہوسکتاہے ؟ ایسے میں معروف ترین موبائل کمپنی کیٹرپلر نے موبائل فون کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے جو ان خطرناک جراثیموں سے چھٹکارا دلا سکتاہے ۔حیران کن طور پر اس کی قیمت بھی انتہائی مناسب قرار دی گئی ہے ۔ 

کیٹ ایس فورٹی ٹو سمارٹ فون  کا یہ ماڈل کیٹر پلر مارکیٹ میں متعارت کروا دیا ہے ۔ اس کی جو درجہ بندی کی گئی ہے اس کے مطابق یہ آئی پی 68 کی درجہ بندی کی وہ تمام شرائط پوری کرتا ہے۔

جو دھول مٹی اور پانی سے مکمل تحفظ پہنچاتا ہے ، اس حیران کن موبائل کی وجہ سے صارفین اپنے موبائل پرچپکے خطرناک جراثیموں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔ 

اس کو اچھی طرح  دھونے کر بھی اس میں کسی بھی قسم کا پانی جانے کا ڈر نہیں ہے ۔کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ 2021 میں ہم اسے موبائل فون میں جدت لارہے ہیں ۔

اور اس میں بائیو ماسٹر اینٹی مایئکربیل ٹیکنالوجی کے نام سے ایک نئی چیز متعارف کروا رہے ہیں ، جس کی بدول ت جراثیم کے پھیلائو کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ 

حیران کن طور پر اس موبائل میں جراثیموں سے بچائوں کے کے لیے چاندی کے ذرات کو ملا کر کیسنگ تیار کی گئی ہے جس کی وجہ سے خوبصورتی کے ساتھ جراثیموں کا پھیلاؤ بھی کم ہوتا ہے ۔ 

اگرچہ بائیو ماسٹرٹیکنالوجی بیکٹیریا یا وائرس کو مکمل طور پر ہلاک نہیں کرتی لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ پندرہ منٹ میں اسی فیصد اور چوبیس گھنٹوں میں ننانوے فیصد جراثیموں کو ماردیتا ہے ۔

لیکن کمپنی اس بات پر زور دے رہی ہے کہ موبائل فون کو باقاعدگی سے ضرور دھوئیں تاکہ جراثیموں سے مکمل نجات مل سکے ، اس کے لیے موبائل فون کی ساخت ہی ایسی بنائی گئی ہے کہ جتنی بار مرضی دھوئیں ، یہ خراب نہیں ہوتا ۔ 

کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ یہ دوسرے مہنگے سمارٹ فونز کی نسبت قیمت میں کافی کم ہے ۔جو تقریبن ہر ایک کی پہنچ میں ہے ۔پاکستان میں کیٹ ایس فورٹی ٹو کی قیمت تقریباََ 51000 ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔ 

مزیدخبریں