آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بلاول بھٹو

06:43 PM, 2 Dec, 2019

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ پندرہ ماہ میں درست نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے والوں سے کیا امید رکھنی، کشمیر پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے دوران فرال تالپور کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پمز ہسپتال کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  کہ حکومتی ڈاکٹرز نے آصف زرداری میں متعدد بیماریوں کی نشاندہی کی تاہم سابق صدر نے ضمانت کی درخواست دینے سے روکا تھا۔

بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کو درخواست ضمانت کیلئے آمادہ کر لیا ہے۔ اب ہم عدالت میں طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت دائر کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اس موقع پر اپنی پارٹی کا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نظریے سے نہیں ہٹیں گے۔ 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسہ کریں گے اور شہید بے نظیر کی برسی منائیں گے۔


ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی کا رول مثبت ہوگا۔ ہم وزیراعظم سے کوئی امید نہیں رکھ سکتے۔ ان کے کردار کی وجہ سے تمام اداروں پر منفی اثر پڑا۔ وہ صرف تحریک انصاف کے لیڈر ہیں اس ملک کے نہیں۔

مزیدخبریں