سعودی غوطہ خوروں کا سمندر کی گہرائیوں میں شاہ سلمان کی تخت نشینی کا جشن

11:37 AM, 2 Dec, 2019

ریاض:خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی تخت نشینی کو پانچ سال مکمل ہوگئے ۔ مملکت میں ان کی بیعت کی پانچویں سالگرہ پرعوام الناس مختلف طریقوں سے خوشیاں منا رہے ہیں۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے10 غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے شاہ سلمان کی تصاویر پر مبنی ایک پوسٹر اٹھا کرسمندر کی گہرائیوں میں اتر کر ان کی بیعت کا جشن منایا۔

ھیا نغوص اور صدیٰ الاعماق غوطہ خور ٹیموں کے 10 ارکان نے سمندر میں 15 میٹر بحیرہ احمر کی گہرائی میں اتر کر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تخت نشینی کا جشن منایا۔

انہیں سمندر کے اندر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر پرمبنی ایک پوسٹرلہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غوطہ خوری کے اس مشن میں 11 سالہ بچہ سعود فیصل بھی شامل تھا۔

سمندر میں غوطہ خوری کے ذریعے شاہ سلمان کی بیعت کی سالگرہ کا جشن منانے والوں کا کہنا تھا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے اپنی اٹوٹ محبت اور وفاداری کا اظہار کرنا ہے اور سمع واطاعت کی پابندی کا اعلان ہے۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان کی سعودی عرب میں خادم الحرمین الشریفین کے منصب پر متمکن ہونے کو پانچواں سال شروع ہے۔

مزیدخبریں