لاہور: تحریک انصاف سیاسی مخالفین کو ایک اور بھرپور جواب دینے کو تیار ہے اور اب سو دن کی پرفارمنس پر ایک اور میگا ایونٹ کیا جائے گا، وزیراعظم دس دسمبر کو ایوان اقبال لاہور میں اہم خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اقتدار کے 100 دن، پنجاب حکومت بھی اپنی کارکردگی قوم اور سیاسی مخالفین کے سامنے لائے گی۔ وزیراعظم دس دسمبر کو ایوان اقبال لاہور میں تقریب سے اہم خطاب کریں گے۔ اس سے پہلے عمران خان وفاقی حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر سیاسی مخالفین پر برس چکے ہیں۔
پنجاب حکومت کے سو دنوں میں حکومت کے منفی تاثر کی کچھ مثالیں ضرور سامنے آئی ہیں۔ ان سو دنوں میں آئی جی پولیس کے ساتھ ساتھ ڈی پی او پاکپتن اور ڈی سی گوجرانوالہ کے متنازع تبادلے حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھا چکے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ لاہور میں ایک اجلاس کے دوران بیورو کریسی کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث آ چکا ہے۔