سابق وزیر اعظم نواز شریف کی شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات

08:27 PM, 2 Dec, 2018

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہل خانہ سمیت شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ روز شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب کو درخواست دی تھی جس پر نیب نے زیر تفتیش اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دی تھی۔

اتوار کی شام نواز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز اور مریم نواز سمیت فیملی کے دیگر ارکان نے شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی جو قریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں نیب مقدمات، موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد نواز شریف سمیت فیملی کے ارکان نیب لاہور کے آفس سے واپس روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار قائد حزب اختلاف ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

مزیدخبریں