کراچی کو ترقی کے لیے 10ارب ڈالر ملیں گے، ورلڈ بینک

06:12 PM, 2 Dec, 2018

کراچی: ورلڈ بینک کی ٹیم نے ڈیولپمنٹ کیلیے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے طریقہ کار کا اندازہ لگانے اور پھر حکومت کو ممکنہ آپشنز کے بارے میں مشورہ دینے کیلیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی ٹیم کی سربراہی مالیاتی شعبے کی سینئر تجزیہ کار ناموس ظہیر نے کی جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مالیاتی شعبے کے ماہر ماریس وسمانٹاس اور سینئر معیشت دان امجد بشیرشامل تھے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا،سینئر نائب صدر خرم شہزاد،نائب صدر آصف شیخ جاوید اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ناموس ظہیر نے کہاکہ انفرااسٹرکچر کی بہتری، اربن ٹرانسپورٹ اورپانی کی فراہمی کیلیے کراچی کو اگلے 10سالوں کیلیے تقریبا 10ارب ڈالر چاہیے۔ پاکستان کو 20لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کیلیے تقریبا7سے 8فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں