صادق آباد:سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کپتان نے جھوٹے وعدے کیے،یوٹرن لیے، لگتا نہیں کہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد میں سابق صدر آصف زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیااور کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے وہ ہم سے زیادہ ہوشیار ہے،کسی کے دوکتابیں پڑھنے والوں کوکیا پتا نپولین کو ہیرونہیں کہتے،میں نے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کیے۔
زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اختیارات دیئے جبکہ پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ اگر میں نے اپنے دور میں ذمہ داریاں پارلیمنٹ کو نہ دی ہوتیں تو آج ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہ ہوتا۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں پھر موقع دے گا، عوام کے اصلی حقدار ہم ہیں، آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔